پولیو ایک قومی فریضہ ہے، اس بارے میں کوتاہی ہر گز ناقا بل بر داشت ہوگی، ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی

پولیو ایک قومی فریضہ ہے، اس بارے میں کوتاہی ہر گز ناقا بل بر داشت ہوگی، ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی

خضدار(پاکستان نیوزپوائنٹ 28 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس کانفرس ہال میں ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کی صدارت میں منعقدہوا ،اجلاس میں ضلعی منتظم صحت ، ڈاکٹر سوما ر خان ساسولی ، ضلعی منتظم تعلیم ذکریا شاہوانی ، ایکسین بی اینڈار سجاد احمد ، ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ ڈاکٹر محمد مردوئی ڈی ایس پی سٹی خضدار عبد الستار محمد حسنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات محمد انور زہری ڈی ای او فیمیل کے علاوہ دسٹرکٹ ڈپارٹمنوں کے سر براہان نے شرکت کی اجلاس میں پولیومہم کوکامیاب بنانے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر پولیو کے ٹریننگ کارکردگی کے بارے ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں کے تحصیل داران و نائب تحصیلدارن نے اپنے علاقوں میں ہونے والے پولیو مہم کے بارے میں رپورٹ پیش کیا ضلع بھر کے بی ایچ یوز ڈسپنسری عملہ کے ٹریننگ کے بارے اجلاس کو تفصیلی بریفننگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ پولیو مہم کا براہ راست تعلق محکمہ صحت سے ہے ،ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ پولیو ایک قومی فریضہ کے ساتھ انسانی ودینی فریضہ ہے اس بارے میں کوتاہی ہر گز ناقا بل بر داشت ہوگی جو ملازمین اس بارے میں غفلت کا مظاہرہ کریں گے، ان کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائیگی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس بارے صحت کاعملہ مقامی کونسلران علماء کرام کو اس مہم شامل کریں ،ڈپٹی کمشنر خضدار نے مسا جد کے تما م خطباء سے اپیل کیا کہ وہ دومارچ جمعہ کے دن مساجد میں پولیو مہم کے بارے میں لوگوں اگاہی دیں اور اس کی ضرورت اور بچوں کے صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دیں، ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ ہمارے سامنے وہ بچے ضرور ہوں جن کو پولیو کا قطرہ نہیں پلائی گئی اور زندگی بھر کے لئے معذور ہوکر معاشرے اور اپنے والدین پر بوجھ بن گئیں ۔

(و ش)