حکومت نے 5 برآمدی شعبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کا وعدہ پورا کر دیا، آئندہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک دینے کی بجائے رقم آن لائن منتقل کی جائے گی، 21 ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک جاری کئے جائیں گے، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، 31 اگست تک ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر دی جائے گی،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا برآمدکنندگان میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(پاکستان نیوز پوائنٹ 23اگست 2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 برآمدی شعبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کا وعدہ پورا کر دیا ہے، آئندہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک دینے کی بجائے رقم آن لائن منتقل کی جائے گی، 21 ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک جاری کئے جائیں گے، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، 31 اگست تک ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر دی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں برآمدکنندگان میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے حوالے سے پانچ برآمدی شعبوں کوزیرو ریٹ کرنا آسان نہیں تھا، برآمدات کی صنعت کو دیگر مراعات کے ساتھ ساتھ حکومت نے زیر التواء سیلز ٹیکس ریفنڈ کی آدائیگی کا بھی وعدہ کیا تھا، پہلا وعدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی واپسی اور دوسرا وعدہ پانچ برآمدی شعبوں کو سیلزٹیکس سے استثنیٰ دینا تھا، وعدے کے مطابق پانچ بڑے برآمدی شعبوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان بجٹ میں کیا گیا۔

اب ریفنڈ کا وعدہ بھی پورا کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے 3 سال مشکل ترین سال تھے جن میں ہم نے معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کئے۔ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے بقایا جات 31 اگست تک ادا کر دیئے جائیں گے مجموعی طور پر 31 ارب 44کروڑ 17 لاکھ روپے کے 6 ہزار سے زائد ٹیکس جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، چیک خود وزیراعظم تقسیم کر رہے ہیں، باقی بذریعہ ڈاک ارسال کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے 6 ہزار 344 چیک ہر ادارے کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایک نظام قائم کیا ہے۔ کسی کو چیک نہ ملے تو وہ ایف بی آر یا مجھے ای میل کر سکتا ہے۔ آئندہ کیلئے بینک اکائونٹ میں ریفنڈ کے چیک آن لائن بجھوا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر قیادت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے الیکشن کے دوران پاکستان کو خود مختار، خوشحال اورباوقار بنانے کا جو وعدہ کیا تھا ہم نے تین سال میں اس میں مثبت پیش رفت کی ہے۔ آئندہ دو سال میں ملک کی شرح نمو میں مزید بہتری لائیں گے۔