آصف علی زرداری کی پریس فوٹو گرافر سہیل ملک سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (پاکستان نیوز پوائنٹ 27دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے روزنامہ نوائے وقت کے فوٹو گرافر سہیل ملک سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں آصف علی زرداری نے سہیل ملک سے انکے بھائی ملک عارف کریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے دعا کی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا ماسکو (پاکستان نیوز پوائنٹ 27دسمبر2016ء) حادثے کا شکار ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا ۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ

اتوار کو بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس منگل کی صبح روس کے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 42 منٹ پر سمندر کے ساحل کے قریب سمندر سے 17 میٹر کی گہرائی سے ملا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فوجی طیارہ شام جانے کے لیے سوچی کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور پرواز کے کچھ ہی دیر بعد بحیرہ اسود کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

روسی حکام کے مطابق ہوائی جہاز کی تباہی میں پائلٹ کی ممکنہ غفلت یا غلطی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم اس کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی بھی ہو سکتی ہے۔

ماسکو حکام کی جانب سے اس فوجی ہوائی جہاز میں سوار تمام 92 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

گوگل پلس په واټس اېپ شريک کړئ