2 رکنی قومی جوڈو ٹیم (آج) لبنان روانہ ہوگی

2 رکنی قومی جوڈو ٹیم (آج) لبنان روانہ ہوگی

اسلام آباد (پاکستان نیوزپوائنٹ 07 مئی 2018ء) 2 رکنی قومی جوڈو ٹیم 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19 ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (آج) منگل کو اسلام آباد سے لبنان کے لئے روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق دونوں ایونٹس 10 سے 14 مئی تک لبنان میں کھیلے جائیں گے جس میں ایشین جونیئر میں محمد حسنین جبکہ کیڈٹ چیمپئن شپ میں قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ آرمی میں بھر پور تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیصر خان نے ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ یہ ایونٹ قیصر خان کےلئے یوتھ اولمپک کوالیفیکیشن راﺅنڈ ہوگا۔ امید ہے وہ کوالیفیکیشن راﺅنڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یوتھ اولمپک کےلئے کوالیفائی کریں گے۔ محمد حسنین پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان سے بھی عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔