ٹرمپ کا منتخب ہونے پر تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا منتخب ہونے پر تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کرنے کا اعلان

واشنگٹن۔ 16 اگست (اے پی پی) امریکا میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیومیں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی پیش کی جس میں امریکا آنے والوں کے لیے سخت سکریننگ کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا آنے کے لیے درخواست دینے والوں کی سکریننگ کے عمل کے تحت پتہ لگایا جائے گا کہ وہ اعتدال پسند ہیں یا نہیں اور دوسرے مذاہب کے بارے میں کہیں وہ کٹر خیالات تو نہیں رکھتے۔ٹرمپ کی منصوبہ بندی کے مطابق کچھ ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا تاہم وہ کون سے ملک ہوں گے ابھی یہ واضح نہیں ہے۔